تعارف شاعر

poet

ذکیؔ لکھنوی

مہدی علی خان ذکی لکھنوی

ملک الشعراء مہدی علی خان ذکی لکھنوی (1793ء - 1866ء) ۔ مہدی علی خان نام ، ذکیؔ تخلص ، ذکی لکھنوی کے نام سے مشہور ہوئے ، نواب محمد سعید خاں والیٔ رام پور اور غازی حیدر بادشاہ اودھ کے دربار میں شہرت حاصل کی ، نواب ناصر الدولہ کے عہد میں حیدر آباد آئے اور قدر و منزلت پائی ، یہاں سے لکھنو واپس ہوئے ، واجد علی شاہ نے ملک الشعراء کا خطاب دیا ، غدر کے بعد خانہ نشین ہوگئے اور زیادہ تر کلام غدر میں تباہ ہو گیا ، جو کچھ بچا نولکشور سے 1861ء میں بعنوان "کلیات ذکی" شائع ہوا۔


ذکیؔ لکھنوی کا منتخب کلام