تعارف شاعر

poet

سہیلؔ غازی پوری

سہیل احمد خان سہیل غازی پوری

پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے ممتاز شاعر اور کراچی سے نکلنے والے سہ ماہی کتابی سلسلے "شاعری" کے مدیر جناب سہیل غازی پوری کا اصل نام سہیل احمد خان اور تخلص سہیل تھا ، آپ 30/ جون 1934ء کو ریاست اترپردیش کے غازی پور میں پیدا ہوئے ، اسی نسبت سے آپ سہیل غازی پوری کے قلمی نام سے موسوم ہوئے۔

آپ نے غازی پور میں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی ، اس کے بعد شبلی نیشنل کالج اعظم گڑء سے بی اے مکمل کیا ، ملک کی تقسیم کے بعد ڈھاکہ منتقل ہوئے ، کچھ عرصہ بعد پھر کراچی ہجرت کی اور یہیں مقیم رہے۔

آپ نے نوجوانی ہی سے اپنی ادابی سفر کا آغاز کیا ، شاعری کے ساتھ افسانے بھی لکھے ، جناب عبرت الہ آبادی کے شاگرد رہے ، آپ نے نے حمد ، نعت ، غزل ، رباعی ، منقبت ، نظم ، دوہا ، گیت اور دیگر اصنافِ سخن میں بھرپور طبع آزمائی کی ، آپ نے ایک سہ ماہی رسالہ "شاعری" بھی جاری کیا جو آپ کے انتقال تک جاری رہا اور اس کے کل 65/ شمارے شائع ہوئے ، "اجالوں کے دریچے" (غزلیں 1982ء) ، "موسموں کی گرد" (غزلیں 1985ء) ، "شہرِ علم" (نعتیہ مجموعہ 1987ء) ، "عکسِ جاں" (غزلیں 1991ء) ، "ہائیکو" (1998ء) ، "باتیں سخنوروں کی" (منظوم حصہ اول 1999ء ، حصہ دوم 2008ء) ، "لفظوں کو زنجیر کیا" (غزلیں، 2000ء) ، "حمد و نعت" (مجموعہ حمد و نعت 2000ء) ، "قرضِ سخن" (غزلیں 2008ء) ، "مکے سے مدینے" (حمد و نعت 2009ء) ، "تظمین" (پہلا حصہ 2014ء دوسرا حصہ 2015ء) آپ کی تصانیف ہیں۔(تصویر / ویکیپیڈیا)


سہیلؔ غازی پوری کا منتخب کلام