تعارف شاعر

poet

ہیرا لال فلکؔ دہلوی

ہیرا لال فلک دہلوی

استاد ہیرا لعل فلک دہلوی مشہور شاعر جناب بیخوؔد دہلوی کے شاگرد تھے ، آپ اردو کے ساتھ ساتھ ہندی زبان میں بھی شاعری کرتے تھے لیکن جب اردو میں غزل کہتے تو زبان کا حسن اور شکوہ سننے والوں کو مبہوت کر دیتا ، آپ رسماً اعلیٰ تعلیم یافتہ تو نہیں تھے مگر جو بھی پڑھا سیکھا تھا اس میں آپ کے شوق اور ریاضت کا ہی ہاتھ تھا۔

فلک صاحب کچہری میں چپراسی کے عہدے پر فائز تھے ، کچہری سے چھٹی کے بعد سیدھے اردو بازار آ جاتے ، پھر رات گئے تک شعر و شاعری اور تلامذہ کی تربیت و اصلاح کا کام جاری رہتا ، اکثر شہر کے مشاعروں میں بڑی شان سے کلام سناتے تھے ، آپ کا ایک مجموعہ کلام "حرف صدا" بھی شائع ہوا ہے۔

تصویر / تعمیر نیوز


ہیرا لال فلکؔ دہلوی کا منتخب کلام