تعارف شاعر

poet

شاہدؔہ حسن

سیدہ شاہدہ حسن

اردو شاعرہ شاہدہ حسن دور حاضر کی ایک مقبول شاعرہ ہیں جو پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھتی ہیں اور اس وقت کینڈا منتقل ہو کے مقیم ہیں ، ان کا اصل نام سیدہ شاہدہ حسن اور شاہدہ تخلص ہے۔

آپ 24/ نومبر 1953ء کو چٹاگانگ بنگلہ دیش میں پیدا ہوئیں ، آپ نے گورنمنٹ گرلز کالج کراچی سے انٹر کا امتحان پاس کرنے کے بعد کراچی یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں بی اے (آنرز) اور پھر 1975ء میں ایم اے کی سند حاصل کی ہے ، آپ کراچی ہی میں تدریس سے وابستہ رہیں ہیں ، آپ اپنی نظموں اور غزلوں کے لیے مشہور ہیں اور وقتاً فوقتاً آپ کا کلام ادبی رسائل میں شائع ہوتا رہتا ہے ، "ایک تارا ہے سرہانے میرے" ، "یہاں کچھ پھول رکھے ہیں" ، "ادا جعفری فن و شخصیت" ، "شام کی بارشیں" ، "زمیں کا نقشہ بدل رہا ہے" آپ کی تصانیف ہیں ، 1992ء میں فانی بدایونی عالمی ایوارڈ سے آپ کو نوازا گیا ہے اور بزم صدف بین الاقوامی ایوارڈ 2021ء سے بھی نوازا جا چکا ہے۔    تصویر / اردو کلاسک


شاہدؔہ حسن کا منتخب کلام