تعارف شاعر

poet

ماجؔد صدیقی

عاشق حسین سیال ماجد صدیقی

ماجد صدّیقی آپ کا قلمی نام اور عاشق حسین سیال پیدائشی نام تھا ، اردو اور پنجابی کے ممتاز شاعر تھے اور ماجؔد تخلص رکھتے تھے ، وہ 01/ جون 1938ء کو ضلع چکوال کے گاؤں نور پور میں پیدا ہوئے ، ان کے والد کا نام محمد خان سیال اور والدہ کا نام اللہ رکھی تھا جو کہ خود بھی شاعرہ تھیں ۔

آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم علاقائی سکولوں میں پائی اور انٹرمیڈیٹ گورنمنٹ کالج چکوال سے کیا ، آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے  پہلے بی اے اور پھر ایم اے اردو کی ڈگری حاصل کی ، تعلیم کے بعد بطور مدرس اور لکچرار اپنی خدمات انجام دیں۔

ماجد صدیقی ایک زود گو شاعر تھے انہوں نے اردو ، پنجابی اور انگریزی میں  نظم ، غزل اور نثر کے کئی ایک مجموعے شائع کئے علاوہ ازیں انہوں نے دوسرے شعراء کا کلام اردو ، پنجابی اور انگریزی میں ترجمہ کیا ، پاکستان رائٹرز گلڈ نے پنجابی شاعری کی کتاب ’’میں کنّے پانی وچ آں‘‘ پر بہترین کتاب کا ایوارڈ دیا ، اس کے علاوہ ان کو نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ، ان کے دو مجموعوں ’’آغاز‘‘ اور ’’آنگن آنگن رات‘‘ پر اردو ایم اے کے لئے تحقیقی مقالے اور ان کی غزل اور اردو نظم پر ایم فل کے پروگرام کے تحت تحقیقی مقالے تحریر کئے گئے۔

لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب سے چار دن پہلے وہ 19/ مارچ 2015ء کو حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

(ماجد صدیقی۔کام سے اختصار کے ساتھ)


ماجؔد صدیقی کا منتخب کلام