تعارف شاعر

poet

ہجؔر شاہجہاں پوری

نواب ناظم علی خاں ہجر شاہجہاں پوری

شاہ جہاں پور کے رہنے والے شاعر جناب ہجر شاہ جہاں پوری کا اصل نام نواب ناظم علی خاں نام تھا اور آپ ہجرؔ تخلص رکھتے تھے ۔

آپ کی پیدائش 10/ جولائی 1880ء کو ریاست اترپردیش کے مقام پنساری باغ ، ضلع شاہ جہاں پور میں ہوئی ، 19/ سال کی عمر سے شاعری شروع کی مگر ابتدا میں خود کہتے اور خود سنتے ، اس کے بعد فصیح الملک جناب داغ دہلوی کے شاگرد ہوئے اور رفتہ رفتہ شہرت پائی۔

اے ہجرؔ وقت ٹل نہیں سکتا ہے موت کا

لیکن یہ دیکھنا ہے کہ مٹی کہاں کی ہے

اپنی موت سے کچھ قبل یہ شعر کہہ کر 20/ جون 1914ء کو بمقام بمبئی کم عمری میں وفات پائی۔

ان کے مشہور شاگردوں میں جناب منشی صدیق احمد صاحب اسعدؔ اور جناب عابد مینائی شاہ جہاں پوری کا شمار ہوتا ہے ، ان کے انتقال کے چند برس بعد ان کے شاگرد اسعد نے ان کا دیوان جمع و تربیت دے کر ان کے بڑے بھائی کاظم علی خان کی معاونت سے شائع کر وایا۔


ہجؔر شاہجہاں پوری کا منتخب کلام