تعارف شاعر

poet

راہیؔ شہابی

نفاست علی خاں راہی شہابی

نفاست علی خاں المعروف بہ راہیؔ شہابی اردو نظم کے ایک معتبر شاعر تھے ، ان کی پیدائش ریاست اترپردیش کے ضلع بلندشہر میں 22/ جنوری 1948ء کو  ہوئی ، ان کے والد جناب کنور یاسین علی خان صاحب جو شہاب برنی کے نام سے مقبول تھے خود ایک شاعر اور مصنف تھے۔

آپ نے اپنی اعلی تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کی ، تعلیم کے بعد گورنمنٹ سروس میں آئے اور جے پور میں رہ کر اعلی عہدوں پر فائز رہے اور راجستھان اردو اکادمی کی چیرمین شپ بھی سنبھالی۔
" کاروان زندگی " ، " میرا وطن میری زبان " ، " تاج محل " ، " دستک " ، " ایک لمحہ " آپ کی ادبی کاوشیں ہیں ، 26/ اپریل 2005ء میں جے پور میں ان کا انتقال ہو گیا۔

تصویر / راہی شہابی فیس بک صفحہ


راہیؔ شہابی کا منتخب کلام