تعارف شاعر

poet

ابراہیم اشکؔ

ابراہیم خاں غوری ابراہیم اشک

ابراہیم خان غوری بھارت سے تعلق رکھنے والے اردو کے شاعر ، صحافی ، اداکار اور فلمی نغمہ نگار تھے۔ ان کی پیدائش 20 جولائی 1951ء کو ملتان پورہ منڈسور مدھیہ پردیش میں ہوئی تھی۔ ان کا تخلص اشکؔ تھا۔

اشک کی ابتدائی تعلیم بڑنگر اجین مدھیہ پردیش میں ہوئی۔ 1973ء میں انہوں نے اندور یونیورسٹی سے بی اے مکمل کیا۔ جبکہ بعد میں انہوں نے یہیں سے ایم اے ہندی ادب میں کیا تھا۔

" الہام " ، " آگاہی " (مجموعہ کلام) ، " کربلا " (مراثی) ، " انداز بیاں کچھ اور " (غالب کا تنقیدی جائزہ) ، " تنقیدی شعور " (بے دل، حافظ، اقبال اور فراق گورکھپوری پر کام) ان کی ادبی تخلیقات ہیں ، اشک کو اترپردیش اردو اکادمی اسٹارڈسٹ اور کئی نامی گرامی انعامات سے نوازا گیا تھا۔

16/ جنوری 2022ء کو ممبئی میں انتقال ہوا۔

(آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے اختصار کے ساتھ)


ابراہیم اشکؔ کا منتخب کلام