تعارف شاعر

poet

نعیمؔ اختر خادمی

نعیم اختر خادمی

شہر برہان پور سے تعلق رکھنے والے شاعر جناب نعیم اختر خادمی 18/ مئی 1951ء کو پیدا ہوئے ، آپ نعیمؔ تخلص رکھتے ہیں۔

آپ نے اردو پرائمری سکول لوہار منڈی سے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور سبھاش ہائی اسکول سے میٹرک اور مولانا آزاد اردو نیشنل یونیور سٹی حیدر آباد سے اردو میں ایم اے کی تعلیم حاصل کی ، آپ کا تعلق اردو شعر و شاعری کے گھرانے سے ہے جہاں آپ کے والد ماجد جناب حشمت اللہ مجازؔ اور نانا عزت اللہ خادمؔ اور آپ کے بڑے ابو جناب عبد السبحان حاتمؔ جیسے شعراء کی موجودگی سے بھرپور ادبی فضا نے آپ کو بھی ذوق و شوق سے نوازا۔

آپ کا شعری مجموعہ کلام " آواز کا پتھر " 2019ء میں بھوپال اردو اکیڈمی سے شائع ہوا ، دوسرا شعری مجموعہ " شیشے کی طرح بول پڑٖے " ساتھ ہی نعت و سلام و منقبت پر مشتمل مجموعۂ کلام " تصورات سے کام لیں " زیرِ ترتیب ہیں۔

تصویر / ریختہ


نعیمؔ اختر خادمی کا منتخب کلام