تعارف شاعر

poet

اسعدؔ بدایونی

اسعد احمد خان اسعد بدایونی

ہندوستان کے شہر بدایوں سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر جناب اسعد بدایونی 25/  فروری 1952ء کو سہسوان بدایوں میں پیدا ہوئے۔

آپ کا اصل نام اسعد احمد تھا ، آپ نے ابتدائی تعلیم بدایوں میں حاصل کی اور اس کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی اے ، ایم اے اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ،آپ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ اردو سے منسلک بھی رہے۔

آپ کے چار شعری مجموعے اور ایک کلیات شائع ہو چکی ہے جو " دھوپ کی سرحد " ، " خیمۂ خواب " ، " جنون کنارا " اور " نئی پرانی غزلیں " کے نام سے ہیں۔

آپ 05/ مارچ 2003ء کو علی گڑھ میں انتقال کر گئے۔

تصویر / ریختہ


اسعدؔ بدایونی کا منتخب کلام