تعارف شاعر

poet

کالی داس گپتا رضاؔ

کالی داس گپتا رضا

کالی داس گپتا رضا اردو شاعری کے ساتھ ساتھ ایک ممتاز محقق اور ماہر غالبیات کے طور پر جانے جاتے تھے ، ان کی پیدائش 25/ اگست 1925ء کو سکندرپور پنجاب میں ہوئی اور 31/ مارچ 2001ء کو ہندوستان کے دار الحکومت دہلی میں وفات پائے ، رضاؔ آپ کا تخلص تھا۔

مزید معلومات کے لئے: آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کالی داس گپتا رضا ایک بھارتی اردو مصنف اور مرزا غالب کی اردو نگارشات پر باوثوق شخصیت رہے تھے۔ انہوں نے غالب پر کئی کتابیں لکھی تھیں۔ انہیں 1987ء میں غالب ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ 2001ء میں حکومت ہند نے انہیں پدم شری اعزاز سے نوازا۔ 1995ء میں انہوں نے غالب کے دیوان کو باز ترتیب کے ساتھ دیوان رضا کے عنوان سے شائع کیا جو 1958ء میں امتیاز علی 'عرشی' کے 1958ء میں شائع مطبوعے سے بھی جامع اور تاریخ وار انداز میں غالب کے کلام کا اصح مجموعہ سمجھا گیا تھا۔

تصویر / ریختہ


کالی داس گپتا رضاؔ کا منتخب کلام