تعارف شاعر

poet

انؔیس بھٹکلی

جناب مولانا عبد الخالق انیسؔ بھٹکلی شہرِ بھٹکل کے ان نوجوان شعراء میں سے ہیں جنھوں نے اپنے ادبی و شعری سفر کو تسلسل سے جاری رکھا ہوا ہے۔

آپ کا پورا نام عبد الخالق ہے اور انؔیس بھٹکلی تخلص رکھتے ہیں ، آپ کی ولادت 31/  جنوری 1989ء کو بمقام جامعہ آباد بھٹکل کرناٹک میں ہوئی ۔

آپ نے جنوبی ہند کی مشہور و معروف دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے عالمیت اور مشہورِ زمانہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو سے سند فضیلت حاصل کی ہے ، آپ سن 2012ء سے سخن گوئی کی مشق جاری رکھے ہوئے ہیں اور روز بروز اپنی صلاحیتوں کو نکھار رہے ہیں ، آپ نے 4/ سال جامعہ مدینۃ العلوم شکاری پور کرناٹک میں تدریسی خدمات بھی انجام دی ہیں اور ان دنوں ریاست گوا کے واسکوداگاما شہر میں مقیم ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ موصوف شہر بھٹکل کے اس اردو منظر نامے میں اپنے اعلی و معیاری کلام سے اپنا مقام بڑھاتے جائیں گے اور ان شاء اللہ شہر کے ممتاز اردو شعراء میں ان کا بھی شمار ہوگا۔

ادارہ بزم سخن ان کی خدمت میں اپنی نیک تمنائیں پیش کرتا ہے۔


انؔیس بھٹکلی کا منتخب کلام