تعارف شاعر

poet

راشدہ ماہینؔ ملک

راشدہ ماہین ملک

محترمہ راشدہ ماہین ملک زبان اردو کی ایک شاعرہ و ادیبہ کی حیثیت سے جانی جاتی ہیں ، آپ اردو کے ساتھ ساتھ سرائیکی زبان کی بھی شاعرہ ہیں ، آپ کا تعلق ملک پاکستان کے شہر ملتان سے ہے اور آپ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔

آپ 10/ اکتوبر کو ملتان میں پیدا ہوئیں ، ہائی اسکول تک کی تعلیم ملتان سے حاصل کی اور ایم فل قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے مکمل کیا ، آپ آج کل فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں اسسٹنٹ پروفیسر کے فرائض انجام دے رہی ہیں ، آپ نے اپنی شاعری کا آغاز 1998ء سے کیا اور بہت جلد ادبی افق پر نمایاں ہو گئیں ، آپ کا شعری مجموعہ "شال میں لپٹی ہوئی رات" 2013ء میں اور "باغ" 2015ء میں شائع ہوا جب کہ آپ کے سفرنامہ "دلی والی دلی میں" کی اشاعت 2016ء میں ہوئی ہے۔ (تصویر / ریختہ)


راشدہ ماہینؔ ملک کا منتخب کلام