تعارف شاعر

poet

مخدومؔ محی الدین

ابو سعید محمد مخدوم محی الدین قادری

اردو زبان کے مشہور انقلابی شاعر مخدوم محی الدین کا اصل نام ابو سعید محمد مخدوم محی الدین قادری اور تخلص مخدومؔ تھا۔

آپ کی پیدائش 04/ فروری 1908ء کو سنگاریڈی تعلقہ اندول ضلع میدک حیدر آباد دکن موجودہ تلنگانہ میں ہوئی ، مذہبی گھرانے کے ہونے کی وجہ سے آپ نے دینیات کی تعلیم پائی اور اس کے بعد جامعہ عثمانیہ سے بی اے اور ایم اے کی ڈگری حاصل کی ، اس کے بعد آپ سٹی کالج کے شعبہ اردو سے وابستہ ہوئے ، آپ ایک زود گو شاعر نہیں تھے ، آپ نے زیادہ تر پابند اور آزاد نظموں میں طبع آزمائی کی ، اس کے علاوہ قطعات ، رباعی اور غزلیں بھی لکھیں ، "سرخ سویرا" ، "گل تر" ، "بساط رقص" آپ کی تصانیف ہیں ، آپ کو 1969ء میں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

مخدوم ہندوستان کی ادبی ، علمی ، سماجی اور تہذیبی زندگی کا ایک اہم حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ عملی سیاست میں بھی شریک تھے بلکہ بائیں بازو کے نامور رہنما بھی تھے ، فلمی دنیا سے وابستگی بھی تھی ، انھوں نے فلموں ، اسٹیج اور ڈراما کے لئے بے شمار گیت ، نظمیں اور نغمے لکھے ، 25/ اگست 1969ء کو دہلی میں آپ کا انتقال ہوا اور حیدرآباد دکن میں قبرستان شاہ خموش میں دفن ہوئے۔ (تصویر / انقلاب)


مخدومؔ محی الدین کا منتخب کلام