تعارف شاعر

poet

اطہرؔ نفیس

کنور اطہر علی خاں

 اردو کے مشہور و معروف اور "وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا اب اس کا حال بتائیں کیا" سے سماعتوں میں محفوظ رہنے والے معتبر غزل گو شاعر جناب اطہر نفیس کا اصل نام کنور اطہر علی خاں اور اطہر تخلص تھا۔

آپ 22/ فروری 1933ء کو ریاست اترپردیش کے علی گڑھ کے ایک قصبہ میں پیدا ہوئے ، آپ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ، تقسیم ہند کے بعد آپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ پاکستان ہجرت کر آ گئے اور یہاں آپ ایک طویل عرصہ تک روز نامہ ’’جنگ‘‘ سے وابستہ رہتے ہوئے اردو شاعری کی آبیاری کی ، شاعری کا آغاز تو علی گڑھ ہی سے ہوگیا تھا پر کراچی آنے کے بعد شہرت کی بلندی پائی ، غزل گو شاعر کی حیثیت سے وقار پایا اور ان کی شیریں بیانی اور مدھم و نرم لہجے نے انہیں دوسروں سے ممتاز بنایا ، صحافت سے بھی وابستہ رہے اور آپ نے مختلف کالم بھی لکھے ، اطہر نفیس کی شاعری کا پہلا مجموعہ ’’کلام‘‘ کے نام سے جناب احمد ندیم قسمی صاحب "فنون" نے 1975ء کو لاہور سے شائع کیا ، آپ طویل علالت کے بعد 21/ نومبر 1980ء کو کراچی میں انتقال کر گئے۔


اطہرؔ نفیس کا منتخب کلام