شاہِ دیںؐ شاہِ اممؐ شاہِ ہدیؐ صلِّ علیٰ

نعت| شاہ اجملؔ فاروق ندوی انتخاب| بزم سخن

شاہِ دیںؐ شاہِ اممؐ شاہِ ہدیؐ صلِّ علیٰ
مرحبا صلِّ علیٰ صلِّ علیٰ صلِّ علیٰ
جھوم کر سارے ملائک نے پڑھا صلِّ علیٰ
اور تو اور خدا نے بھی کہا صلِّ علیٰ
جذبۂ شوق نے پہنچایا وہاں پر مجھ کو
ذرے ذرے سے سنی میں نے صدا صلِّ علیٰ
تم رٹو کچھ بھی بھلا اس سے مجھے کیا مطلب
اب وظیفہ ہے مرا صبح و مسا صلِّ علیٰ
کاش ہو نزع کے عالم میں بھی میرے لب پر
نعرۂ صلِّ علیٰ صلِّ علیٰ صلِّ علیٰ
ایسا لگتا ہے کہ کونین بھی پڑھتی ہے درود
اور پڑھتی ہوئی آتی ہے صبا صلِّ علیٰ
ہائے وہ وقت کہ سرکار کے در پر اجملؔ
لبِ لرزیدہ سے میں نے بھی کہا صلِّ علیٰ


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام