جو دل کی بارگاہ میں تجلیاں دکھا گیا

غزل| صدیقہ شبنمؔ انتخاب| بزم سخن

جو دل کی بارگاہ میں تجلیاں دکھا گیا
مرے حواس و ہوش پر سرور بن کے چھا گیا
ترے بغیر زندگی گزارنا محال تھا
مگر یہ قلبِ ناتواں یہ بوجھ بھی اٹھا گیا
جو شخص میری ذات میں بسا ہوا تھا مدتوں
نہ جانے مجھ سے روٹھ کر وہ اب کہاں چلا گیا
پھر آج اک ہوائے غم اداس دل کو کر گئی
خیال تیری یاد کا نظر کو پھر بجھا گیا

کبھی قدم جو تھک گئے غموں کی رہ گذار میں
تری نظر کا نور تھا جو حوصلے بڑھا گیا


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام