بنامِ مندر و مسجد عجب لڑائی ہے

غزل| فراقؔ جلال پوری انتخاب| بزم سخن

بنامِ مندر و مسجد عجب لڑائی ہے
یہ آگ کس نے میرے شہر میں لگائی ہے
یہ جنگ کیسے قیامت کی جنگ ہے مالک
چہار سمت نشانے پہ میرا بھائی ہے
سوال یہ ہے کہ مجرم کسے کہا جائے
جواب یہ ہے کہ اپنوں ہی میں برائی ہے
تمام رات کیا ہے ہواؤں نے پتھراؤ
تمام رات فضاؤں نے چوٹ کھائی ہے
یہ آندھی دل کی طرف بھی قدم بڑھائے گی
ابھی تو گھر کی ہی دیوار اس نے ڈھائی ہے


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام