نہتّے رہ کے سرداری نہیں کی

غزل| صلاح الدین نیؔر انتخاب| بزم سخن

نہتّے رہ کے سرداری نہیں کی
مجاہد تھے اداکاری نہیں کی
وفا داری میں ہم تھے حرفِ آخر
کسی سے ہم نے غداری نہیں کی
ہمیشہ سچ رہا میری زباں پر
تمہاری طرح عیاری نہیں کی
یہی سچ ہے ادب کے مجرموں کی
کبھی ہم نے طرفداری نہیں کی
میری پلکوں سے کچھ آنسو تو گرتے
کسی نے ایسے غم خواری نہیں کی
لہو کا رنگ لفظوں کو دیا ہے
یوں ہی نیؔر نے فنکاری نہیں کی


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام