شکستہ حال تمناؤں کا عذاب نہ دے

غزل| شاہدؔ ماہلی انتخاب| بزم سخن

شکستہ حال تمناؤں کا عذاب نہ دے
متاعِ درد بہت ہے اب اضطراب نہ دے
سیاہ رات کی تنہایاں گوارہ نہیں
جو ہو سکے تو سحر دے سنہرے خواب نہ دے
میں ٹوٹ ٹوٹ گیا انتظارِ فردا میں
شہابِ آخرِ شب دے جو آفتاب نہ دے
بتا دے صبح کی بیچارگی کا کوئی مآل
ہزاروں جاگتی راتوں کا گر حساب نہ دے

یہ کیسے شہرِ خموشاں میں آ گئے شاہدؔ
سوال پوچھتے جاؤ کوئی جواب نہ دے


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام