صحنِ کعبہ نہ سہی کوۓ صنم خانہ سہی

غزل| جگرؔ مراد آبادی انتخاب| بزم سخن

صحنِ کعبہ نہ سہی کوۓ صنم خانہ سہی
خاک اڑانی ہے تو پھر کوئی بھی ویرانہ سہی
زندگی تلخ حقیقت کے سوا کچھ بھی نہیں
اس میں کچھ چاشنیٔ مشربِ رندانہ سہی
آپ سے جس کو ہو نسبت وہ جنوں کیا کم ہے
دونوں عالم نہ سہی اک دلِ دیوانہ سہی
اپنی شوریدہ مزاجی کو کہاں لے جاؤں
تیرا ایما نہ سہی تیرا اشارہ نہ سہی
زندگی فرشِ قدم بن کے بچھی جاتی ہے
اے جنوں اور بھی اک لغزشِ مستانہ سہی
یہ ہواہیں یہ گھٹاہیں یہ فضاہیں یہ بہار
محتسب آج تو شغلِ مے و پیمانہ سہی
حسن خود پردہ کشاۓ رخِ مقصود ہے تو
عشق کو حوصلۂ عرضِ تمنا نہ سہی
کون ایسا ہے یہاں عشق ہے جس کا بے لاگ
آپ کی جان سے دور آپ کا دیوانہ سہی
زندگی آج بھی دلکش ہے انہیں کے دم سے
حسن اک خواب سہی عشق اک فسانہ سہی
تشنہ لب ہاتھ پہ کیوں ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں
کچھ نہیں ہے تو شکستِ خم و خم خانہ سہی

میں نہ زاہد سے ہوں شرمندہ نہ صوفی سے جگرؔ
مسلکِ عشق مرا مسلکِ رندانہ سہی


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام