تو سمجھتا ہے کہ رشتوں کی دہائی دیں گے

غزل| ڈاکٹر وسیمؔ بریلوی انتخاب| بزم سخن

تو سمجھتا ہے کہ رشتوں کی دہائی دیں گے
ہم تو وہ ہیں ترے چہرے سے دکھائی دیں گے
ہم کو محسوس کیا جائے ہے خوشبو کی طرح
ہم کوئی شور نہیں ہیں جو سنائی دیں گے
فیصلہ لکھا ہوا رکھا ہے پہلے سے خلاف
آپ کیا خاک عدالت میں صفائی دیں گے
پچھلی صف میں ہی سہی ہے تو اسی محفل میں
آپ دیکھیں گے تو ہم کیوں نہ دکھائی دیں گے


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام