وہ جو ہم کو بھلائے بیٹھے ہیں

غزل| حسنؔ رضوی انتخاب| بزم سخن

وہ جو ہم کو بھلائے بیٹھے ہیں
دل انہیں سے لگائے بیٹھے ہیں
اک نہ اک شب لوٹ آئیں گے
لو دئیے کی بڑھائے بیٹھے ہیں
آج بھی ان پہ جاں چھڑکتے ہیں
وہ جو نظریں چرائے بیٹھے ہیں
ان کی آنکھوں میں ڈابنے کو حسنؔ
اپنا سب کچھ گنوائے بیٹھے ہیں


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام