تعارف شاعر

poet

کاوشؔ بدری

کاوشؔ بدری وی پی رزاق پاشاہ کا قلمی نام ہے ، یہ 03/ فروری 1928ء کو آمبور (ضلع شمالی آرکاٹ) تامل ناڈو میں پیدا ہوئے ، انہوں نے مدراس یونیورسٹی سے بی اے کی تعلیم حاصل کی۔

تامل ان کی مادری زبان ہے لیکن زبان اردو قدرت حاصل کر کے وہ اس زبان کے کامیاب نثر نگار اور غزل گو شاعر بنے ، ان کی زندگی کا ایک معتد بہ حصہ مدراس یونیورسٹی لائبریری میں گزرا جہاں ان کا واسطہ کتب و رسائل اور اہل علم سے رہا ، بعد کو مدارس کے ایک انجنیرنگ کالج کے دفتر میں بحیثیت سپرنٹنڈنٹ ان کا تبادلہ ہو گیا اور یہیں سے 1987ء میں وہ ملازمت سے سبکدوش ہوئے ۔

کاوش بدری کی تصنیف ” کن فیکون “ میں ایک طویل حمد ، ایک نعت اور پنچانوے غزلیں ہیں ، انہوں نے تقریباً پچاس سال دشت غزل کی سیاحی کی ہےاور اردو کے تقریباً تمام با وقار رسالوں میں ان کا کلام شائع ہوتا ہے ، وہ غزلیں بہت خوبصورت آہنگ میں کہتے ہیں-

" مثنوی قبلہ نما " (نعتیہ مثنوی) ، " کن فیکون " ، " شردھانجلی " (پنڈت جواہر لال نہرو کی وفات پر ایک پردرد مرثیہ) ، " کاویم " (طویل نظم) ، " قطب مدراس " (مدراس کے ایک کثیر التصانیف بزرگ حضرت مخدوم عبد الحق ساوی دستگر کی زندگی اور ان کے کارناموں پر مرتب کتاب) ، " تامل ناڈو میں عربی و فارسی ادبیات کی چار سو سالہ تاریخ " آپ کی تصانیف ہیں۔

آزاد دائرۃ المعارف سے اختصار کے ساتھ - تصویر / ریختہ


کاوشؔ بدری کا منتخب کلام