تعارف شاعر

poet

ارمؔ لکھنوی

مشہور اردو غزل گو شاعر جناب ارم لکھنوی کا اصل نام شہنشاہ حسین تھا ، ارمؔ تخلص کے ساتھ ارم لکھنوی کے قلمی نام سے مشہور ہوئے ، آپ 1910ء کو لکھنو میں سید نثار حسین کے گھر پیدا ہوئے۔

اپنی ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے بھی ماسٹرز ڈگری تک اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا ، برصغیر کی تقسیم کے بعد انہوں نے بھی کراچی ہجرت کی اور ریڈیو پاکستان کراچی سے منسلک ہوئے ، آپ کو آرزو لکھنوی سے شرف تلمذ حاصل رہا ، مشاعروں میں ان کا انداز تغزل سبھوں کے ذوق و شوق کا باعث بنتا تھا ، آپ نے کراچی میں 05/ فروری 1967ء کو وفات پائی اور لیاقت آباد کراچی کے قبرستان میں دفن ہوئے۔ (تصویر / ریختہ)


ارمؔ لکھنوی کا منتخب کلام