تعارف شاعر

poet

غلام محمد قاصرؔ

اردو  جدید غزل کے نمائندہ  شعراء میں سے ایک معروف شاعر جناب غلام محمد قاصر    4/  ستمبر  1941 ء کو  پہاڑ پور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے مقام پر پیدا ہوئے۔

آپ کا نام غلام محمد قاصر ہے اور قاؔصر تخلص ہے، آپ اردو کے بہترین اور  خوش گو شاعر کے طور پر جانے جاتے ہیں ، علاوہ اس کے آپ ایک اچھے ڈرامہ نگار بھی تھے ۔

  آپ کے  مجموعۂ کلام  میں پہلا مجموعہ " تسلسل" ( 1977ء)  ،  دوسرا مجموعہ  " آسمان بھی نیلا ہے"  ،  تیسرا  مجموعہ " دریائے گمان" ( 1997ء)  ادبی حلقوں میں مقبول ہیں ، علاوہ ازیں آپ کی کلیات بھی " ایک شعر ابھی تک رہتا ہے " کے نام سے چھپ چکی ہے۔

آپ جگر کے سرطان میں مبتلا رہنے کے بعد   20/ فروری  1999ء  کو پشاور میں انتقال کر گئے ، آپ کو  حکومت پاکستان نے ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر  2006ء  میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا ہے۔ 

تصویر / ریختہ


غلام محمد قاصرؔ کا منتخب کلام