تعارف شاعر

poet

رندؔ لکھنوی

نام نواب سید محمد خاں اور تخلص رند تھا ، ماہ اگست 1979ء میں فیض آباد میں پیدا ہوئے ، بانیٔ سلطنت اودھ کے اعزہ میں تھے اسی لئے شاہی محل میں پرورش پائی ،بچپن سے طبیعت شعر گوئی کی طرف مائل تھی ، ابتدا میں وفاؔ تخلص اختیار کیا تھا اور میر مستحسن خلیقؔ سے (جو میر انیس کے والد تھے) اصلاح لیتے تھے ، پھر لکھنؤ چلے گئے جہاں آتشؔ کے شاگرد ہوئے اور ان کی خواہش کے مطابق رندؔ تخلص اختیار کیا اور وفاؔ ک نام سے سارا کلام کنویں میں ڈال دیا اور پھر آتشؔ کی پیروی میں نئے طرز میں شاعری کرنے لگے ، رند کے مزاج میں رندی اور شوخی نمایاں تھی اسی لئے رندانہ زندگی بسر کی ، آخر عمر میں توبہ کی اور مقام مقدسہ کی زیارت کو روانہ ہوئے مگر بمبئی میں 1857ء میں انتقال کرگئے ، اکثر آپ بیتی لکھتے تھے ، دو دیوان یادگار چھوڑے جس میں پہلا دیوان "گل دستۂ عشق" ان کی زندگی میں مرتب ہوا تھا۔


رندؔ لکھنوی کا منتخب کلام