تعارف

poet

حنظلہ سید

بزم سخن۔ کام کے کالم " پسند اپنی اپنی " کا زیرِ مطالعہ یہ صفحہ اردو ادب اور شعر و سخن کے ہمارے ایک باذوق قاری نے اپنے انتخاب اور اپنی پسندیدہ شاعری کے طور پر ترتیب دیا ہے جو " حنظلہ سید " کے قلمی نام سے موسوم ہیں۔

ان کا تعلق ہندوستان کی ریاست تلنگانہ کے نظام آباد شہر سے ہے ، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کے بعد " اردو پنڈت ٹریننگ " کا کورس اور مولانا آزاد اردو یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے اور بی ایڈ تک کی اعلی تعلیم حاصل کی ہے ،  ان کے یہاں اردو ادب کے مطالعہ اور شعر و سخن کا بہت اچھا اور معیاری ذوق  و شوق ہے اور ساتھ ساتھ طنز و مزاح کی بھی  اچھی خاصی حس ہے ۔

امید کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ ان کے پسندیدہ انتخاب سے مزید ان کے ذوق اور معیار کا پتہ چلے گا اور ہمارے قارئین اردو شعر و شاعری کے بہترین اور معیاری کلام سے استفادہ کر پائیں گے۔  


حنظلہ سید کا پسندیدہ کلام