بس! محمد ہے نبی سارے زمانے والا


04-07-2016 | ابو المجاہد زاہدؔ

بس! محمد (ﷺ) ہے نبی سارے زمانے والا

اب کوئی ۔۔ اور پیمبر ۔۔۔ نہیں آنے والا

دعوئے  حبِ محمد (ﷺ) تو ہے سب کو لیکن

کون ہے دل میں محمد (ﷺ) ۔۔ کو بسانے والا

اسوۂ رحمتِ عالم کی جھلک ۔۔ کس میں ہے

کون ہے ۔۔ آپ کو ۔۔۔ معیار بنانے والا

ہم کہ اپنوں سے بھی غیروں کی طرح جلتے ہیں

وہ کہ غیروں کو بھی ۔۔ سینے سے لگانے والا

 

ہم بناتے ہیں مسلمانوں کو کافر زاہدؔ

کافروں کو وہ ۔۔ مسلمان بنانے والا




پچھلا صفحہ | اگلا صفحہ



شاعر کا مزید کلام
اگر اُٹّھی تو کیا اُٹّھی اگر برسی تو کیا برسی
ہنگامِ تہجد پیشِ خدا خاصانِ خدا ہی روتے ہیں
شعلۂ برق تبسّم سے جلا دی جائے
جو کانٹوں پر چل کر آئے
اکثر چھوٹے لوگ ملے ہیں عالی شان ایوانوں میں