خوشی سے غم کو گلے لگانا تڑپ تڑپ کر بھی مسکرانا

قطعات| ابن حسؔن بھٹکلی انتخاب| بزم سخن

خوشی سے غم کو گلے لگانا تڑپ تڑپ کر بھی مسکرانا
یہی ہیں اطوار عاشقوں کے یہی محبت کا فلسفہ ہے
خفا خفا سا یہ ترش لہجہ یہ تند خوئی یہ کج کلاہی
یہی تو ابنِ حسؔن ادا ہے یہی حسینوں کا مشغلہ ہے


پچھلا کلام | اگلا کلام

شاعر کا مزید کلام