کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے
25-06-2015 | مظفرؔ وارثی
کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ،..... وہی خدا ہے
دکھائی بھی جو نہ دے نظر بھی جو آرہا ہے وہی خدا ہے
تلاش اُس کو نہ کر بتوں میں وہ ہے بدلتی ہوئی رُتوں میں
جو دن کو رات اور رات کو دن بنا رہا ہے ، وہی خدا ہے
وہی ہے مشرق وہی ہے مغرب سفر کریں سب اُسی کی جانب
ہر آئینے میں جو عکس اپنا دکھا رہا ہے ،........ وہی خدا ہے
کسی کو سوچوں نے کب سراہا وہی ہوا جو خدا نے چاہا
جو اختیارِ بشر پہ پہرے بٹھا رہا ہے ،..... وہی خدا ہے
نظر بھی رکھے سماعتیں بھی وہ جان لیتا ہے نیتیں بھی
جو خانۂ لاشعور میں جگمگا رہا ہے ،....... وہی خدا ہے
کسی کو تاجِ وقار بخشے...... کسی کو ذلت کے غار بخشے
جو سب کے ماتھے پہ مہرِ قدرت لگا رہا ہے ، وہی خدا ہے
سفید اُس کا سیاہ اُس کا ،... نفس نفس ہے گواہ اُس کا
جو شعلہء جاں جلا رہا ہے... بجھا رہا ہے ، وہی خدا ہے
شاعر کا مزید کلام
اس کی عادت ہے بھلا دیتا ہے وعدہ کرکے

تصور سے بھی آگے تک درو دیوار کُھل جائیں

کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے

تازہ ترین اضافے

مضطرب ہوں ، قرار دے اللہ

مسلماں ہم ہیں گلہائے گلستانِ محمدؐ ہیں

حدوں سے سب گزر جانے کی ضد ہے

آ گیا ماہِ صیام

تو عروسِ شامِ خیال بھی تو جمالِ روئے سحر بھی ہے

اے رسولِ امیںؐ ، خاتم المرسلیںؐ

وہی جو خالق جہان کا ہے وہی خدا ہے وہی خدا ہے
