تعارف شاعر

poet

نسیمؔ مخموری

نسیم مخموری

مشہور اردو شاعر جناب فضل الہی مخمورؔ دہلوی کی دختر اردو شاعرہ محترمہ نسیم مخموری کی پیدائش 09/ اپریل 1935ء کو دہلی میں ہوئی ، بالکل کم عمری ہی میں آپ نے شاعری کا آغاز کیا ، آپ زیادہ تر غزلیں کہتی ہیں اور پر وقار انداز میں ترنم سے پڑھنے کے لئے مشہور ہیں۔

آپ کے دو شعری مجموعے "صدف" اور "مسافت ہجراں"  شائع ہو چکے ہیں جب کہ آپ نے "مخمور دہلوی: حیات و شاعری" کے نام سے ایک کتاب بھی ترتیب دی ہے-


نسیمؔ مخموری کا منتخب کلام