تعارف شاعر

poet

پنڈت ودیا رتن عاصیؔ

پنڈت ودیا رتن عاصی

ریاست جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر جناب پنڈت ودیا رتن عاصیؔ صاحب 11/ جولائی 1938 کو جموں کے محلہ چوگان سلاتھیاں میں پنڈت شنکر داس کے گھر پیدا ہوئے ، بچپن ہی میں ماں کی موت سے ان کو بڑا دھچکا لگا ، عین جوانی میں فلمی دنیا میں قسمت آزمانے ممبئی چلے گئے لیکن ناکامی کے بعد جموں واپس آنا پڑا ، معاشی تگ و دو کے ساتھ شادی اور طلاق کے مسائل نے انہیں توڑ کر رکھ دیا۔
انہی احساسات و ذہنی کشمکش نے آپ کی طبیعت میں شاعری کی راہ ہموار کی اور آپ نے کسی نہ کسی گنہگار کی وجہ سے اپنا تخلص بھی عاصیؔ رکھ لیا ، آپ نے چھوٹی بحروں میں غزلیں کہیں جس کو کافی پذیرائی ملی ، آپ مقبول شاعر جناب عرشؔ صہبائی کی شاگرد تھے اور مشہور شاعر ڈاکٹر شیام لال کالرا عابدؔ پیشاوری کی رہنمائی آپ کو حاصل تھی ، آپ کا پہلا شعری مجموعہ "دشتِ طلب" کے نام سے اردو میں شائع ہوا ، اسی طرح ان کا دوسرا مجموعہ دیوناگری میں "زندگی کے مارے لوگ" کے نام سے شائع ہوا ، 10/ فروری 2019ء کو بسنت پنچمی کے دن عاصیؔ نے اس فانی دنیا کو الوداع کہا۔ (تصویر /
Daily Excelsior)


پنڈت ودیا رتن عاصیؔ کا منتخب کلام