تعارف شاعر

poet

ظفرؔ مراد آبادی

ڈاکٹر محمد شفیق ظفر مراد آبادی

اردو شاعر جناب ظفر مراد آبادی کا اصل نام محمد شفیق اور تخلص ظفرؔ ہے ، ظفر مراد آبادی کے قلمی نام سے معروف ہیں۔

آپ کی پیدائش 17/ ستمبر 1951ء کو مراد آباد ریاست اتر پردیش میں ہوئی ، آپ نے پنجاب یونیورسٹی چندی گڑھ سے ایم اے اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کی ہے ، "فراز ہنر" (پہلا شعری مجموعہ/1986ء) ، "اسرارِ فن" (دوسرا شعری مجموعہ/2000ء) ، "اشک لہجے" (تیسرا شعری مجموعہ/2009ء) ، "ادبی شخصیات" (سوانحی مضامین/2007ء) ، "ادبی قلم کار" (سوانحی مضامین/2008ء) ، "میں ہوں شاعر" (شعری مجموعہ۔دیوناگری/2014ء) آپ کی تصانیف ہیں۔


ظفرؔ مراد آبادی کا منتخب کلام