تعارف شاعر

poet

ادیبؔ رائے پوری

سید حسین علی ادیب رائے پوری

اردو و پنجابی کے نعت گو صاحب دیوان نامور شاعر جناب ادیب رائے پوری کا اصل نام سید حسین علی ، ادیبؔ تخلص اور ادیب رائے پوری قلمی نام تھا ، آپ پاکستان نعت کونسل اور نعت اکیڈمی کے بانی تھے۔

آپ 1928ء کو رائے پور ہندوستان میں حکیم سیّد یعقوب علی کے گھر پیدا ہوئے ، آپ کی ابتدائی تعلیم رائے پور میں ہوئی ، اس کے بعد اعلی تعلیم ایم اے اردو مکمل کی تھی ، شاعری میں جناب فداؔ خالدی دہلوی سے تلمذ حاصل تھا ، 13/ اگست 1947ء کو پاکستان ہجرت کر آئے اور کراچی میں مستقل سکونت اختیار کی تھی ، آپ کے کئی نعتیہ مجموعے شائع ہوئے ہیں جن میں "اس قدم کے نشاں" (1977ء) ، "تصویر کمال محبت" (1979ء) اور "مقصود کائنات" (1996ء) نمایاں ہیں ، آپ 16/ اکتوبر 2004ء کو کراچی میں وفات پا گئے۔ (تصویر / سوزسلام مرثیہ خوانی فیس بک)


ادیبؔ رائے پوری کا منتخب کلام