تعارف شاعر

poet

حامدؔ اقبال صدیقی

حامد اقبال صدیقی

ہندوستان کے عروس البلاد شہر ممبئی میں مقیم اردو شاعر جناب حامد اقبال صدیقی کا تعلق اردو شعر و شاعری کے ایک قدیم گھرانے سے ہے ، آپ مشہور و معروف اردو شاعر جناب علامہ سیمابؔ اکبر آبادی کے پوتے ، مشہور اردو شاعر جناب اعجازؔ صدیقی کے فرزند اور اردو شاعر جناب افتخارؔ امام صدیقی کے برادر عزیز ہیں۔

آپ 10/ مئی 1958ء کو ممبئی میں پیدا ہوئے ، شعری و ادبی ذوق وراثتاً ملا ، اسی طرح آپ اس وقت ایک اچھے شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے دادا علامہ سیمابؔ اکبر آبادی و والد اعجازؔ صدیقی کی شہر ممبئی کے سب سے قدیم اردو ادبی رسالہ ماہنامہ "شاعر" کی ادارتی وراثت کو سنبھالے ہوئے ہیں ، علاوہ ازیں آپ نے اردو میں جدید طرز کے کوئیز پروگرامس کو متعارف کرایا ہے جس کے تحت ریاست مہاراشٹر میں 275 سے زیادہ جنرل نالج کوئیز مقابلے منعقد ہوچکے ہیں اور گزشتہ 22/ برسوں سے ماہنامہ "گل بوٹے" میں ’’جنرل نالج کوئیز" پابندی سے شائع ہو رہا ہے ، اسی طرح "گلستانِ اشعار" کے نام سے آپ کا ایک کالم روزنامہ انقلاب کے سبھی ایڈیشنز میں روزانہ چھپتا ہے ، آپ نے اپنے دادا علامہ سیمابؔ اکبر آبادی پر ایک علمی رسالہ "ہندوستانی ادب کے معمار: سیماب اکبر آبادی" شائع کیا ہے جب کہ معلومات عامہ کے حوالے سے آپ کی پانچ کتابیں شائع ہوئی ہیں۔


حامدؔ اقبال صدیقی کا منتخب کلام