تعارف شاعر

poet

عبد القوی ضیاؔ

عبد القوی ضیا

کناڈا کے مقیم معروف اردو شاعر جناب عبد القوی ضیا کا اصل خاندانی نام عبد القوی ، تخلص ضیاؔ اور معروف ادبی نام پروفیسر ضیا علیگ ہے ، آپ 11/ نومبر 1925ء کو لکھنو میں پیدا ہوئے ، آپ نے جوبلی کالج لکھنو ، لکھنو یونیورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے اپنی تعلیم حاصل کی جس میں بی اے (آنرز) اور پی ایچ ڈی شامل ہیں۔ 

آپ نے حصول تعلیم کے بعد عبد اللہ گرلز کالج مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں بحیثیت لیکچرار ، ایس ائی کالج سندھ میں بحیثیت سینیئر لیکچرار ، سٹی کالج سندھ یونیورسٹی حیدرآباد میں بحیثیت ریڈر و صدر شعبۂ تاریخ اور لارنشین یونیورسٹی سڈبری انٹاریو کناڈا میں بحیثیت پروفیسر شعبۂ تاریخ کی گرانقدر خدمات انجام دیں ، یوں آپ پہلے ہندوستان سے ہجرت کر پاکستان اور پھر وہاں سے کناڈا منتقل ہوئے ، آپ نے دورانِ طالب علمی ہی شعر گوئی کا آغاز کیا تھا ، جناب سراجؔ لکھنوی جو کہ آپ کے والد کے دوست اور ہم محلہ تھے ان کو ابتدائی کلام دکھایا ، اس کے بعد شاعرؔ لکھنوی و صہبا لکھنوی کی رفاقت نے آپ کے فن کو جلا بخشی ، آپ نے اردو میں "تاریخ اندلس: تاریخ ، تہذیب و تمدن" اور انگریزی میں 3/ کتابیں "عصری اردو شاعری تاریخی پس منظر میں" ، "جنوبی ایشیا: تنازعات اور بحران" اور "امریکی پاکستانی ثقافتی تعلقات 1950ء کی دہائی میں" تصنیف کیں جب کہ "برف زار" کے نام سے آپ کا شعری مجموعہ 1991ء میں شائع ہوا۔


عبد القوی ضیاؔ کا منتخب کلام