تعارف شاعر

poet

شاہینؔ عباس

شاہین عباس

پاکستان پنجاب کے شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے منفرد لب و لہجے کے مالک شاعر جناب شاہین عباس 29/ نومبر 1965ء کو شیخوپورہ میں پیدا ہوئے ، آپ نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے اپنی تعلیم مکمل کی اور انجینئرنگ کے پیشے سے منسلک ہو کر آج کل اورینٹ آپریٹنگ کمپنی میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ، آپ نے 1980ء سے اپنے ادبی سفر کا آغاز کیا ، "خواب میرا لباس" (1992ء) ، "تحیر" (1998ء) ، "وابستہ" (2002ء) ، "خدا کے دن" (2009ء) ، "منادی" (2013ء) ، "درس دھارا" (2014ء) آپ کی ادبی تصانیف ہیں ، اس کے علاوہ "پارے شمارے" کے نام سے ایک ناول اور ایک افسانوں کا مجموعہ بھی شائع ہو چکا ہے۔ (تصویر / Majlis e Adab مجلسِ ادب فیس بک)


شاہینؔ عباس کا منتخب کلام