تعارف شاعر

poet

بھارت بھوشن پنت

بھارت بھوشن پنت

زبان اردو اور ہندی کے معروف شاعر بھارت بھوشن پنت 03/ جون 1958ء کو دہرہ دون اتراکھنڈ ہندوستان میں پیدا ہوئے ، آپ کی مادری زبان ہندی تھی لیکن آپ نے محنت کر کے اردو سیکھی اور اس میں شاعری بھی کی ، چونکہ آپ ایک چھوٹے سے بنک میں ملازمت کرتے تھے اسی لئے مشاعروں میں آنا جانا کم رہا ، آپ کی چار کتابوں میں "کوشش" (آزاد نظمیں) 1978ء میں اور "یوں ہی چپ چاپ گزر جا" (غزلیں) 1995ء میں دونوں ہندی زبان میں شائع ہوئیں جب کہ "تنہائیاں کہتی ہیں" (2005ء) اور "بے چہرگی" (2010ء) کے نام سے دو غزلیات کے مجموعے بیک وقت اردو و ہندی زبان میں شائع ہوئے ، آپ 12/ نومبر 2019ء کو لکھنو انتقال کر گئے۔


بھارت بھوشن پنت کا منتخب کلام