تعارف شاعر

poet

آسیؔ غازی پوری

محمد عبد العلیم آسی غازی پوری

اردو کے ممتاز ترین شاعر آسی غازی پوری کا اصل نام محمد عبد العلیم اور تاریخی نام ظہور الحق تھا ، آپ پہلے عاصیؔ تخلص کے ساتھ روایتی غزلیں کہتے تھے پھر آپ نے آسیؔ تخلص اختیار کیا اور آسی غازی پوری کے نام سے مشہور ہوئے۔

آپ کی پیدائش 19/ شعبان المعظم 1250ھ (21/ دسمبر 1834ء) کو سکندر پور ضلع بلیا ریاست اترپردیش میں ہوئی ، آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے نانا مفتی احسان علی صاحب سے حاصل کی ، اس کے بعد جونپور چلے آئے جہاں مولانا عبد الحلیم فرنگی محلی سے تعلیم حاصل کی ، آپ علم طب میں اپنے ذوق اور ذاتی مطالعے کی بناء پر ماہر طبیب کی حیثیت بھی رکھتے تھے ، آپ نے شعر و ادب کی موزوں طبیعت پائی تھی اسی لئے زمانۂ طالب علمی ہی سے شعر و سخن میں دلچسپی ہونے لگی جو مشہور شاعر ناسخؔ کے شاگرد شاہ غلام اعظم افؔضل الہ آبادی کے مشورۂ سخن سے مزید نکھرتی گئی ، آپ عاصیؔ تخلص کے ساتھ غزلیں کہنے لگے لیکن جلد ہی آسیؔ تخلص اختیار کیا اور صاحب کمال شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ استاد شاعر کا بھی درجہ حاصل کیا ، اس طرح "عین المعارف" کے نام سے آپ کا دیوان بھی شائع ہوا ، آپ 02/ جمادی الاولی 1335ھ مطابق 02/ فروری 1917ء کو غازی پور میں انتقال کر گئے۔ (تصویر / اردوکلاسک فیس بک)


آسیؔ غازی پوری کا منتخب کلام