تعارف شاعر

poet

خارؔ دہلوی

پنڈت رتن موہن ناتھ زتشی

اردو کے مشہور و معروف شاعر جناب خار دہلوی کا اصل نام پنڈت رتن موہن ناتھ زتشی اور خارؔ تخلص تھا ، آپ خار دہلوی کے ادبی نام سے مشہور ہوئے ، آپ اردو کے قادر الکلام شاعر جناب پنڈت تربھون ناتھ زتشی رازؔ دہلوی (شاگرد داغؔ دہلوی) کے فرزند اور اردو شاعر آنند موہن زتشی گلزارؔ دہلوی کے بھائی تھے۔

آپ 15/ جنوری 1916ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ، ابتدائی تعلیم و ہائی اسکول کی تعلیم رامجس مڈل اسکول دہلی سے اور آئی ۔ اے (کوم) کمرشل کالج دہلی سے اور اس کے بعد بی ۔ کوم لکھنو یونیورسٹی سے مکمل کیا ، تعلیم کے بعد سینٹرل سکریٹریٹ میں ملازمت سے وابستہ ہوئے۔

چونکہ ادبی گھرانے اور شعر و سخن کے ماحول میں آنکھ کھولی تھی اسی لئے کم عمری ہی سے یہ ذوق پیدا ہوا اور ٹوٹے پھوٹے اشعار موزوں کرتے 14/15 سال کی عمر میں اپنا کلام سنانے لگے ، اولاً اپنے والد محترم سے پھر جناب سائلؔ دہلوی سے اصلاح لی ،  آپ کی پہلا مجموعہ کلام "خلش"  1979ء کو شائع ہوا ، آپ نے 2002ء کو وفات پائی۔


خارؔ دہلوی کا منتخب کلام