تعارف شاعر

poet

عالمتاب تشنہؔ

سید عالم تاب علی عالمتاب تشنہ

اردو کے نامور شاعر جناب عالم تاب تشنہ کا اصل نام سید عالم تاب علی اور تخلص تشنہ تھا ، آپ ایک شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ شیکسپیئر کے مترجم اور معروف بزنس مین تھے۔

آپ 10/ جولائی 1935ء کو میرٹھ اُترپردیش میں پیدا ہوئے تھے ، ابتدائی تعلیم کے بعد میرٹھ سے ایم اے کیا ، تقسیمِ ہند کے بعد ہجرت کر کے پاکستان آ گئے اور کراچی میں مقیم ہوئے اور وہیں برسرروزگار ہوئے ، اس کے بعد آپ نے امریکا سے بھی اعلی تعلیم پائی اور پاکستان واپس آ کر اپنی خدمات انجام دیں ، شاعری کا شوق ان کو اوائل عمر سے تھا ، "موج موج تشنگی" (1978ء) ، "آئینے کے اس طرف" (1985ء) ، "خواب نیم شب" کے نام سے "A Mid Summer Night’s Dream" کا ترجمہ بھی آپ نے تحریر کیا ، انہوں نے کراچی آرٹس کونسل کی ادبی کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں ، آپ 11/ مئی 1991ء کو کراچی میں انتقال کر گئے اور کراچی میں سوسائٹی قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔


عالمتاب تشنہؔ کا منتخب کلام