تعارف شاعر

poet

زیبؔ غوری

احمد حسین خان زیب غوری

جدید اردو شاعری کے نمایاں شاعر جناب زیب غوری کا اصل نام احمد حسین خان اور تخلص زیبؔ تھا ، آپ 1928ء کو ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں انور حسین خان غوری کے گھر پیدا ہوئے ، آپ نے کرائسٹ چرچ کالج کان پور سے بی اے مکمل کیا ، آپ نے جناب ثاقب کان پوری سے شعری اصلاح لی ، تقسیم ہند کے بعد پاکستان ہجرت کر گئے اور کراچی میں مقیم رہے اور وہیں 01/ اگست 1985ء کو رحلت فرما گئے۔

آپ کا پہلا مجموعۂ کلام "زرد زرخیز" 1976ء میں شائع ہوا اور دوسرا و تیسرا مجموعہ "چاک" اور "زرتاب" انتقال 1985ء شائع ہوا۔ (تصویر / کارواں)

 


زیبؔ غوری کا منتخب کلام