تعارف شاعر

poet

محسنؔ زیدی

سید محسن رضا زیدی

دبستان لکھنو کے اردو غزل گو شاعر جناب محسن زیدی کا اصل نام سید محسن رضا زیدی اور تخلص محسنؔ تھا ، آپ 10/ جولائی 1935ء کو شہر بہرائچ اترپردیش میں جناب سید علی رضا زیدی اور صغری بیگم کے گھر پیدا ہوئے۔

آپ نے پرتاپ گڑھ اتر پردیش میں ابتدائی تعلیم پائی ، اس کے بعد مہاراج سنگھ انٹر کالج سے ہوتے ہوئے انگریزی ادب ، تاریخ اور معاشیات میں بی اے الہ آباد یونیورسٹی مکمل کیا اور اس کے بعد لکھنؤ یونیورسٹی معاشیات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ، حصول تعلیم کے بعد بھارتی اقتصادی سروس (انڈین اکنامک سروس) سے وابستہ ہوئے اور 1993ء میں وظیفہ یاب ہوئے۔

آپ نے زمانہ طالب علمی ہی کے اوائل میں شاعری لکھنا شروع کیا ، آپ نے غزل کے شاعر کی حیثیت سے اردو شاعری کی کلاسیکی روایت کو نبھایا ، آپ کے نوک قلم سے "شہر دل" (1961ء) ، "رشتۂ کلام" (1978ء) ، "متاع آخر شب" (1990ء) "باب سخن" (2000ء) اور  "جنبش نوک قلم" (2005ء) میں شائع ہوئیں ، اس کے بعد 2014ء میں "کلیات محسن زیدی" بھی شائع ہوئی ، آپ 03/ ستمبر 2003ء کو لکھنؤ میں انتقال کر گئے ۔


محسنؔ زیدی کا منتخب کلام