تعارف شاعر

poet

سید صغیر صفیؔ

ڈاکٹر سید صغیر صفی

ڈاکٹر سید صغیر صفی ، تخلص صفیؔ و صغیرؔ ، 18/ دسمبر 1983ء کو ہجیرہ پونچھ آزاد کشمیر پیدا ہوئے ، آپ نے میٹرک تک کی تعلیم ہائی اسکول اکھوڑبن پونچھ آزاد کشمیر ، ایم بی بی ایس کی اعلی تعلیم ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد اور ایم آر سی پی کی تعلیم مملکت متحدہ (یو کے) سے حاصل کی۔

آپ اس وقت لاہور میں مقیم ہیں ، آپ نے شاعری کا آغاز 2002ء سے کیا ، "احساس جمال" ، "ہم بہت چاہتے ہیں تمہیں" (2005ء) ، "محبت ہو تو ایسی ہو" (2009ء) ، "کوئی آواز محبت کی سنائی دے دے" (2013ء) ، "اس کو ملال بھی نہ تھا" (2016ء) ، "رم" اور "ناوک" آپ کی تصانیف ہیں۔


سید صغیر صفیؔ کا منتخب کلام