تعارف شاعر

poet

صادقؔ حسین کاظمی

سید صادق حسین شاہ کاظمی ایڈووکیٹ

تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب

یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے

اردو کا یہ مشہور شعر جو اکثر و بیشتر علامہ اقبال سے غلط منسوب کر دیا جاتا ہے ، در اصل یہ ایک پاکستانی اردو شاعر اور قانون دان جناب سید صادق حسین شاہ کاظمی ایڈوکیٹ  کا ہے اور یہ ان کی کلیات "برگ سبز" (کلیات صادق) میں پوری غزل کے ساتھ موجود ہے۔

سید صادق حسین شاہ کاظمی ایڈوکیٹ 01/ اکتوبر، 1898ء کو ریاست جموں کشمیر کے ایک موضع کھادر پاڑا میں پیدا ہوئے ، آپ کا خاندان 1910ء میں ہجرت کر کے ظفر وال ضلع سیالکوٹ پاکستان آباد ہوگیا جہاں آپ نے وکالت کے پیشے سے وابستہ رہ کر اپنی زندگی گزاری اور 04/ مئی، 1989ء کو شکر گڑھ پاکستان میں وفات پا گئے اور اسلام آباد کے مرکزی قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔


صادقؔ حسین کاظمی کا منتخب کلام