تعارف شاعر

poet

خاورؔ رضوی

سید سبط حسن خاور رضوی

اردو اور فارسی کے ممتاز شاعر جناب خاور رضوی کا اصل نام سید سبط حسن رضوی اور تخلص خاورؔ تھا ، ان کے والد سید نجم الحسن رضوی فوج میں خدمات پر مامور تھے جب کہ ان کی والدہ عابدہ بیگم خود ایک نامور شاعرہ تھیں اور ان کے ماموں ڈاکٹر ابو الحسن اور خالہ بانو سید پوری بھی اعلٰی پائے کے شاعر تھے۔

آپ ایک سید خاندان میں 01/ جون 1938ء کو بمقام احمد پور لمہ پنجاب پیدا ہوئے ، ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی ، اس کے بعد گورنمنٹ اسکول کیمبل پور (اٹک) سے میٹرک ،  گورنمنٹ کالج اٹک سے گریجویشن ، اس کے بعد پوسٹ گریجویشن لیکچرر پنجاب یونیورسٹی لاہور سے کی ، حصول تعلیم کے بعد تدریس سے وابستہ ہوئے ، پھر بینکنگ و سوشل سیکورٹی میں اپنی خدمات انجام دیں اور اسی محکمے میں ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات رہے۔

15/ نومبر 1981ء کو گھر سے ڈیوٹی پر جا رہے تھے تو ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا اور احمد پور سیال ضلع جھنگ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔


خاورؔ رضوی کا منتخب کلام