تعارف شاعر

poet

عبد الاحد سازؔ

عبد الاحد ساز

عہد حاضر کے اہم غزل گو شعراء میں شمار جناب عبد الاحد ساز ایک سنجیدہ شاعر کی حیثیت سے جانے اور مانے جاتے تھے ، آپ کا ہندوستان کے عروس البلاد شہر ممبئی سے تعلق تھا۔

آپ 16/ اکتوبر 1950ء کو ممبئی میں پیدا ہوئے ، آپ کے والد ماجد عبد الرزاق سعید بھی اہم اُردو شاعروں میں شمار کئے جاتے تھے ، آپ نے اپنی ابتدائی و ثانوی تعلیم اسماعیل بیگ محمد ہائی اسکول سے حاصل کی اور پھر سڈنہم کالج میں داخلہ لیا جہاں سے آپ نے بی کام کی ڈگری حاصل کی ، آپ کی مادری زبان کچھی تھی اور کاروباری حلقوں میں گجراتی بولتے تھے مگر اس کے باوجود آپ نے ااپنی بہترین اردو شاعری کا زخیرہ چھوڑا کہ پڑھنے اور سننے والا دنگ رہ جائے ، آپ معاش کے طور پر کپڑوں کے کاروبار سے وابستہ تھے۔

انھوں نے اپنی ادبی زندگی کا آغاز سنہ 70ء کے آس پاس شروع کیا . اُن کے تین شعری مجموعے "خموشی بول اُٹھی ہے" (1990ء) ، "سرگوشیاں زمانوں کی" (2003ء) اور "در کھلے پچھلے پہر" شائع ہوئے ، ان کی ادبی خدمات کی بنا پر انہیں مہاراشٹرا اسٹیٹ اردو اکادمی ایوارڈ ، مغربی بنگال اردو اکادمی ایوارڈ و دیگر انعامات سے نوازا گیا ہے ، 22/ مارچ 2020ء کو ممبئ میں آپ انتقال کر گئے۔ (تصویر / روزنامہ انقلاب)


عبد الاحد سازؔ کا منتخب کلام