تعارف شاعر

poet

انعام اللہ خاں یقینؔ

انعام اللہ خاں یقین

انعام اللہ خاں یقینؔ شیخ اظہر الدین خان کے فرزند تھے اور ایک تحقیق کے مطابق 1727ء کو دہلی میں پیدا ہوئے ، آپ کی نشو و نما بھی یہیں ہوئی ، آپ مشہور شاعر جناب مرزا مظہر جان جاناں کے مشہور شاگرد تھے اور میر تقی میرؔ کے ہم عصر اور ان کے حریف سمجھے جاتے تھے۔

کم عمری ہی سے شاعری کی اور اعلی پائے کی شاعری کی یہی وجہ سے کہ لوگوں نے حسد کی بنیاد پر یہ مشہور کردیا تھا کہ مظہرؔ ان کو کلام لکھ کر دیتے ہیں مگر یہ بات صحیح نہیں ہے جس کی محققین نے تحقیق کی ہے ، آپ صاحب دیوان تھے اور آپ کی ہر غزل پانچ اشعار کی ہوتی تھی ، آپ کی اندازاً 170/ غزلیں ملتی ہیں ، آپ نے تقریباً 28/ 27 سال کی بہت کم عمری میں 1755ء میں دہلی میں وفات پائی۔


انعام اللہ خاں یقینؔ کا منتخب کلام