تعارف شاعر

poet

سائلؔ دہلوی

نواب سراج الدین خاں سائل دہلوی

اردو کے نامور شاعر فصیح الملک جناب داغؔ دہلوی کے شاگرد اور انہی کے داماد جناب سائل دہلوی کا اصل نام نواب سراج الدین خاں تھا ، آپ سائل تخلص رکھتے تھے ، آپ 29/ مارچ 1864ء کو دہلی میں پیدا ہوئے ، آپ کا تعلق ریاست لوہارو کے جاگیر دار گھرانے سے تھا جہاں مرزا شہاب الدین احمد خاں ثاقبؔ آپ کے والد ماجد اور نواب ضیاء الدین احمد خاں نیر درخشاںؔ جاگیر دار لوہارو آپ کے دادا تھے جو کہ مرزا غالبؔ کے شاگرد تھے۔

ابتدائی تعلیم اپنے دادا سے ہی حاصل کی ، بچپن ہی سے شعر و سخن کا شوق تھا ، ابتدائی تعلیم کے بعد عربی و فارسی اور اس کے علاوہ فن طب کی بھی تعلیم حاصل کی ، آپ نے تقریباً ہر صنف سخن میں طبع آزمائی کی لیکن غزل ان کی خاص صنف سخن رہی ، 25/ ستمبر 1945ء کو دہلی میں آپ کا انتقال ہوا۔


سائلؔ دہلوی کا منتخب کلام